موٹروے پولیس کے پانچ ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد(خبر نگار) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ترقی کیلئے ڈیپار ٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی کی سربراہی میں وزارت مواصلات اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ کمیٹی کے ممبران انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اللہ ڈنو خواجہ اور جوائنٹ سیکرٹری (ایڈمن) وزارت مواصلات حافظ شیر علی اجلاس میں موجود تھے۔