ہائیکورٹ نے عمران کیخلاف انتخابی عذرداری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے 29 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزارانتخابی عذرداری میں عمران خان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔انتخابی عذرداری کی کاپی تمام امیدواروں کو فراہم نہیں کی۔غلط بیان حلفی منسلک کیا۔ووٹ لیکر منتخب ہونے والے امیدوار کی کامیابی میں بے بنیاد الزامات میںمداخلت نہیں کی جا سکتی۔عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری قانون کے مطابق نہیں ہے لہذا مسترد کی جاتی ہے۔
تحریری فیصلہ