کرتارپور بارڈر کھول کر پاکستان نے بھارت کو چت کردیا: انڈین میڈیا
نئی دہلی (آئی این پی ) پاکستان کے خیر سگالی اقدامات نے بھارتی میڈیا کو پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف کرنے پر مجبور کردیا، بھارتی میڈیا نے پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے پر مودی سرکارکو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کرتارپور کوریڈور کھول کر پاکستان نے بھارت کوچت کر دیا۔ نریندرمودی عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خیرسگالی سے منہ موڑنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر بھارتی میڈیا برس پڑا اور پاکستان سے مذاکرات سے بھاگنے والی مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پاکستان کے مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب نہ دینے کو حماقت قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے کھلے الفاظ میں تسلیم کیا کہ کرتارپور کوریڈورکھول کر پاکستان نے بھارت کوچت کردیا ہے اور انتباہ کیا نریندرمودی عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کررہے ہیں اور عمران خان کو نوازشریف کی عینک سے دیکھتے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ مودی نے مذاکرات کی دعوت نہ مان کرنئی پاکستانی قیادت سے فاصلہ پیداکیا اور مودی سرکار کو مشورہ بھی دیا کہ سارک سے فرارکے بجائے بہتر حکمت عملی اپنائے۔
بھارتی میڈیا