فیروزوالا: چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی زیورات سے محروم
فیروزوالا (نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے تھانیدار سمیت متعدد افراد کے گھروں سے زیورات، نقدی دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ معراج پارک میں ڈاکوﺅں نے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ دس ہزار نقد رقم، پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات موٹر سائیکل دیگر سامان لے گئے۔ ڈاکو گھروں میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ شہری کے گھر میں داخل ہو کر ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا ہے۔ شرقپور روڈ پر ڈاکوﺅں نے ناکہ بندی کرکے متعدد افراد کو لوٹ لیا۔