سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندا‘ سرمایہ کاروں کے 284 ارب روپے ڈوب گئے
کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگذشتہ ہفتے کاروبار حصص بدترین مندی کی لپیٹ میں رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 40ہزاراور39ہزار پوائنٹس کی دو نفسیاتی حد سے گر گیا اور38500پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،کاروباری مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے ایک ہفتے کے دوران 284ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے گھٹ کر77کھر ب روپے کی سطح پر آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مگر مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے ۔کے ایس ای100انڈیکس میں1933.98پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 40496.03پوائنٹس سے گھٹ کر38562.05پوائنٹس ہو گیا اسی طرح941.62پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19324.04پوائنٹس سے کم ہو کر18382.42پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29381.69پوائنٹس سے کم ہو کر28331.50پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب 84ارب88کروڑ70لاکھ34ہزار310روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب67ارب32کروڑ93لاکھ64ہزار627روپے سے کم ہو کر77کھرب82ارب 44کروڑ23لاکھ30ہزار317روپے ہو گیا ۔مجموعی طور پر 1793کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے680کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1027میں کمی اور86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔