ریلویز انتظامیہ کا پاکستان ایکسپریس کے کرایہ میں 13 فیصد کمی کا اعلان
اسلام آباد (خبر نگار) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر راولپنڈی۔ کراچی۔ راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس (45UP/46DN) کے کرائے میں تیرہ فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ایکسپریس کا نیا کرایہ راولپنڈی سے کراچی تک 1350روپے ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان ایکسپریس کا راولپنڈی سے کراچی کا کرایہ 1550 روپے تھا۔ اس فیصلے پر فوراً عملدآمد ہوگا۔