چیف جسٹس کا ٹویٹر اور سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں‘ رجسٹرار
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)چیف جسٹس کا ٹویٹر یا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں۔ سپریم کورٹ کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں، اور چیف جسٹس کے نام سے چلائے جانے والا ٹویٹر اکاؤنٹس جعلی ہیں سپریم کورٹ اعلامیئے کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف کاروائی اور انہیں بند کرنے کی ہدایات جاری کردیں کاروائی کی ہدایات ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو کی گئی ہیں۔