کراچی: وسیم اختر آپ کو کراچی بنانے کا ووٹ ملا تھا برباد کرنے کا نہیں: فاروق ستار
کراچی(آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار میئر کراچی پر برس پڑے۔ فاروق ستار نے وسیم اختر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر آپ کو کراچی بنانے کا ووٹ ملا تھا کراچی برباد کرنے کا ووٹ نہیں ملا، اب آوْ ووٹ لیکر دکھاوْ کراچی سے، دیکھتے ہیں عوام بھی کیسے ووٹ دیتی ہے، کراچی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر ایم کیو ایم سابق رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی احکامات کے آڑ میں لوگوں کو بیروزگار بنایا جارہا ہے، لوگوں سے کاروبار چھینا جارہا ہے، 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، کراچی اور پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا جارہا ہے سپریم کورٹ کے حکم پر ناجائز قبضہ ہٹائیں لیکن 50 سالوں سے قائم مارکیٹوں کو نہ ہٹائے، تجاوازت پر دکاندار تاجروں سے مل کر پالیسی بنائیں، سارہ ملبہ چیف جسٹس پر گرایا جا رہا ہے، چیف جسٹس اچھا کام کررہے ہیں میئر کراچی کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا، انہوں نے کہا کہ جس غریب نے ایک گھر لیا وہ بھی خالی کرانے کو تلے ہوئے ہیں، چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کے متاثرین سے ملیں کہ ان کے حکم کے آر میں کیا کیا جارہا ہے، لوگوں کو بیروزگار کرکے جرائم کو بڑھایا جارہا ہے۔