ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سندھ اسمبلی سے حیدر آباد اور کراچی یونیورسٹی کے قیام کابل منظورہونے پرعوام کو مبارکباد دی ، کہتے ہیں شہریوں کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

09 دسمبر 2014 (19:07)

لندن سے جاری کردہ بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کراچی اور  حیدرآباد میں یونیورسٹی کا قیام شہریوں کا دیرینہ اوربرسوں پرانا مطالبہ تھا جس کیلئے ایم کیوایم نے سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی سمیت ہرفورم پر آوازاٹھائی اورطویل جدوجہدکی، انہوں نے بل متفقہ طورپرمنظورکرنے پر سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوربحریہ فاؤنڈیشن کے سربراہ ملک ریاض کوبھی مبارکباد پیش کی ۔