قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں وزیراعظم کو ان کی اپنی ٹیم نے نقصان پہنچایا وزیراعظم نواز شریف خود ہی عمران خان کو لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔

09 دسمبر 2014 (19:03)

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی طرح سے حکومت کی حمایتی نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم  ریاست کی حمایت کر رہے ہیں نہ کہ کسی پارٹی کی۔ ان کا کہناتھا کہ اگراس موقع پر مسلم لیگ نون کے بجائے عمران خان کی حکومت بھی ہوتی اور یہی حالات ہوتے تو پیپلز پارٹی ان کی حمایت کرتی۔ جب سیاسی کارکن کا سڑکوں پر مخالف جماعت کے کارکنان سے مقابلہ ہو تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جاتی ہے۔ خورشید شاہ کہتے ہیں، اس صورت حال میں حکومت کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ نون عمران خان کو لیڈر بنانا چاہتی ہے۔