وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےفیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دیشہباز شریف کا کہنا ہےکہ واقعہ کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے

09 دسمبر 2014 (18:40)

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت  اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کارکن کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی،،،شہباز شریف نے واقعےکی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیتے ہوئے ذمہ داروں کی گرفتاری کاحکم بھی دے دیا ہے،دوسری جانب کارکن کی ہلاکت کا مقدمہ فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد میں درج کر لیا گیامقدمے میں عابد شیر علی ،رانا ثناءاللہ ان کے داماد شہریار اور ڈی سی او نورالامین مینگل سمیت 300 افراد کو نامزد کیا گیا ہے،،،ایف آئی آر میں قتل ، اقدام قتل ، لڑائی جھگڑے اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیںتحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی  نے الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے داماد کے گارڈ نے فائرنگ کی