لاہورمیں تحریک انصاف کے کارکن کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی بعد میں کارکنوں نے مال روڈ بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی

09 دسمبر 2014 (18:38)
لاہورمیں تحریک انصاف کے کارکن کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی بعد میں کارکنوں نے مال روڈ بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی

سجد شہداء لاہور میں حق نواز کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،، دعا کے بعد پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے مال روڈ بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ کارکنوں نے ٹائر جلا کر مال روڈ بلاک کر دیا،، جس کے باعث چاروں اطرف ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ حکومت نے ان کے کارکنوں پر تشدد کیا اورگولیاں چلائیں جس کے باعث حق نواز جاں بحق ہوگیا حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،  لیکن حکمرانوں کا جانا اب طے ہے ، انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،، احتجاج میں شریک خواتین کا کہناتھا کہ فیصل آباد واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہ