ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے، ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میانہ روی سے کام لینا ہوگا،

09 دسمبر 2014 (16:49)

 سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سیاست میں گفتگو کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، ن لیگ اور تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کو میانہ روی سے کام لینے کی ضرورت ہے، ملک اس وقت بحرانوں کاشکار ہے، صرف الطاف حسین کے فلسفے پر عمل کر کے ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر شہر بند کرنے کا فیصلہ کراچی کے عوام کریں گے۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کےنام پر یونیورسٹی کا قیام سندھ کےنوجوانوں میں انقلاب کیوجہ ہوگا، کوشش ہے سندھ میں مزید یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے،