وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت کو پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، منظور وسان کہتے ہیں کہ انہیں ملک میں انیس سو ستر والےحالات نظرآرہےہیں، پاکستان کو نقصان ہوسکتاہے،

09 دسمبر 2014 (16:44)

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنی پالیسی تبدیل کرے اورعوام کو تصادم کی طرف نہ لےکرجائے، سب جانتےہیں کہ عمران خان کیسا نیا پاکستان بنانا چاہ رہے ہیں،انہیں بھی تصادم کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے، سندھ میں تحریک انصاف کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، نہیں چاہتے کہ عمران خان زبردستی کاروبار بند کرائیںاس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان کا کہنا تھا کہ انہیں ملک میں انیس سو ستر والے حالات نظر آرہے ہیں، پاکستان کو نقصان پہنچ سکتا ہے، عمران خان اورحکومت کو ٹھنڈے دل ودماغ سے فیصلے کرنے چاہییں، ان کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے تعلقات اسلام آباد کی برسات کی طرح ہیں، جو کبھی بنتے ہیں اور کبھی بگڑتے ہیں، حکومت میں واپسی کی جگہ نہیں، ہوسکتا ہےایم کیوایم ہم سےتعاون کر۔