تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے گلو بٹوں نے تیاری کرکے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیالاہور میں ایسی صورتحال ہوئی تو بھرپور مقابلہ کریں گے

09 دسمبر 2014 (16:17)
 تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے گلو بٹوں نے تیاری کرکے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیالاہور میں ایسی صورتحال ہوئی تو بھرپور مقابلہ کریں گے

فیصل آباد روانگی سے قبل بنی گالہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  جمہوریت میں پر امن احتجاج سب کا حق ہے،،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پر امن احتجاج کو تحفظ فراہم کرےعمران خان نے کہا کہ  فیصل آباد میں  پولیس کی نگرانی میں تشدد کیا گیا،ہمارے کارکن کو سر عام گولی ماری گئی اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی یہ گلو بٹ اس وقت کیوں  سامنے آتے ہیں جب اقتدار میں ہوتے ہیعمران  خان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج جاری رہے گا یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا برگر کراؤڈ ہے،اگر حکومت نے لاہور میں ایسی کوئی حرکت کی تو ان کا مقابلہ کریں گے