15 دسمبر کو لاہور کھلا رہیگا: انجمن تاجران، تحریک انصاف کی کال مسترد کردی: اپٹما

09 دسمبر 2014

لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ 15 دسمبر کو لاہور میں تمام کاروباری مراکز کھلے رہیں گے۔ فیصل آباد واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ دوسری جانب آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کی کال مسترد کردی اور تمام ملیں کھلی رکھیں۔ اپٹما کے مرکزی چیئرمین ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ملیں ایک گھنٹہ کی ہڑتال بھی برداشت نہیں کرسکتیں کیونکہ انہوں نے وقت پر اپنے بیرونی خریداروں کو مال کی سپلائی کرنی ہوتی ہے ۔ یہ سیاسی مسئلہ ہے اسے سیاسی طور پر حل ہونا چاہئے۔
انجمن تاجران