بھارتی دبا¶ پر ٹوئٹر نے جماعة الدعوة، حافظ سعید کے اکا¶نٹ ختم کر دئیے

09 دسمبر 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارت کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے جماعة الدعوة اور پروفیسر حافظ محمد سعید کے آفیشل اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کر دیئے۔ پروفیسر سعید کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر دنیا بھر سے26ہزار سے زائد فالورز تھے جن میں دانشوروں اور سینئر صحافیوں سمیت کئی اہم بین الاقوامی شخصیات شامل تھیں۔ اس ٹوئٹر اکاﺅنٹ نے ہمیشہ رفاہی کاموں، دعوتی سرگرمیوں کی رپورٹس کے علاوہ کشمیریوں اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے آواز اٹھائی۔ ترجمان جماعة الدعوة محمد یحییٰ مجاہد نے کہا ہے کہ یہ آزادی رائے کے خلاف ایک مذموم حرکت ہے۔ ایسے اقدامات اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہیں۔ سچ کو کبھی جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ بھارتی دہشت گردی بے نقاب کرتے رہیں گے۔ ٹوئٹر کے حالیہ اقدام سے ثابت ہو گیا کہ آزادی رائے کے علمبردار، جمہوریت کے دعویدار حق اور سچ کو برداشت نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ جماعة الدعوة کے فیس بک پر سے کئی پیجز ڈیلیٹ کئے جا چکے ہیںاور اب ٹوئٹر پر یہ سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ یحییٰ مجاہد نے کہا ہے کہ فیس بک اور ٹوئٹر اپنی ویب سائٹس کو بھی ڈیلیٹ کر دیں تو پھر بھی دعوت کا سلسلہ ختم نہیںکر سکتے۔

ٹوئٹر اکا¶نٹ