51 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، مختلف علاقوں سے 5 کاریں، 21 موٹر سائیکل چوری

09 دسمبر 2014
51 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، مختلف علاقوں سے 5 کاریں، 21 موٹر سائیکل چوری

لاہور(نامہ نگار) لاہور میں51 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، چوریاں، مختلف علاقوں سے 5 کاریں، 21 موٹر سائیکل چوری کرلئے گئے۔ ڈاکوو¿ں نے وحدت کالونی کوارٹرزکے قریب کاشف اور اسکی فیملی سے 9لاکھ روپے،ہنجر وال روشن پارک کے فخر اسلام اور اسکے کرائے دارحکیم یاسین کے گھر سے6 لاکھ روپے، سول لائن ریگل چوک میں عباس اور اسکی فیملی سے 5 لاکھ روپے،اقبال ٹاﺅن خیبر بلاک میں علی حسین سے3 لاکھ روپے جبکہ مناواں رضوان گارڈن میں ندیم اوراسکی فیملی سے ایک لاکھ 40ہزارروپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لےا۔ڈاکوو¿ں نے نشتر کالونی رنگ روڈ پر واقع اکرم کے شو روم سے 13لاکھ مالیت کی کار اور نقدی، ملت پارک اتحاد کالونی میں عظیم سے6لاکھ روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ جی ٹی روڈ پر واقع صلاح الدین کے دفتر سے5لاکھ روپے کی نقدی ودیگر سامان،سندر اڈہ رائیونڈ میں اصغرسے 4 لاکھ، شاہدرہ کامران پارک میں رشید کی دکان سے3 لاکھ روپے، ستوکتلہ مےں ابو بکر گول چکر کے قریب نویدتجمل سے 34ہزار، موبائل فون اورمو ٹر سائیکل، لٹن روڈ عالیہ نگر میں تجمل سے مو ٹر سائیکل اور مو بائل فون جبکہ گلشن اقبال کریم بلاک میں سلیم سے 95ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لےا ہے۔ چوروں نے گلشن راوی مےں اےک دکان سے4لاکھ روپے جبکہ مانگا منڈی مےں اےک گھر سے 3لاکھ روپے کا سامان چوری کر لےا ہے۔ چوروں نے جوہر ٹاﺅن سے نصیر احمد، ڈیفنس اے سے ظہیر احمد، گلبرگ سے غلام محمد،وحدت کالونی شاہد کی کارےں جبکہ نوانکوٹ سے عمر گرین ٹاﺅن سے عاطف، سبزہ زار سے حسن، ڈیفنس اے سے احسن، فیصل ٹاﺅن مےں ماجد، گا رڈن ٹاﺅن سے علی رضا، نشتر کا لونی سے ےا سین، کا ہنہ سے امجد، گلبرگ سے اکبر، اسلام پو رہ سے وقاص، مو چی گیٹ سے ظہیر، نیو انارکلی سے سلمان، شاہدرہ سے نصیر،ریس کورس سے خالد،سمن آباد سے اظہراور عبدالستار، سا ندہ سے عرفان، گلشن اقبال سے علی حیدر، ملت پا رک سے فرخ کی مو ٹر سا ئیکلےں چو ری کر لی ہےں۔
ڈاکے