مختلف علاقوں میں بجلی، گیس کی غیراعلانیہ بندش جاری، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

09 دسمبر 2014

لاہور (نیوزرپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف علاقوں اقبال ٹاﺅن گلشن بلاک ،مصری شاہ ،فیض باغ ،سمن آباد، اچھرہ ،بند روڈ ،ٹھوکر نیاز بیگ ،والٹن ،جلوموڑ ،باگڑیاں ،یتیم خانہ ، جوہر ٹاﺅن، جی ٹی روڈ اور مغلپورہ میں گیس کی بندش کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا جس کے باعث خواتین کو کھانے پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور شہریوں کو کھانے کے حصول کیلئے ہوٹلوں اور تندوروں کا رخ کرنا پڑا۔ دوسری جانب بجلی کی وقفے وقفے سے بندش پر شہری پریشان ہیں۔ بعض علاقوں میں بجلی 4 سے 5 گھنٹے مسلسل بند رہی جس سے متاثرہ علاقوں میں پانی بھی ختم ہوگیا۔ صارفین نے اس صورتحال پر احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بجلی، گیس / لوڈشیڈنگ