انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سعید اجمل کے بعد پاکستانی آف سپن باولر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل میچز میں باﺅلنگ کرانے سے منع کر دیا ہے۔ سعید اجمل پاکستان کے میچ وننگ باﺅلر رہے ہیں۔ محمد حفیظ بنیادی طور پر بلے باز ہیں تاہم ان کی باﺅلنگ کی اضافی خوبی نے ان کو آل راﺅنڈر بنا دیا، یہ دونوں کھلاڑی کوئی آج کرکٹ میں نہیں آئے، دونوں کا شمار سینئر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ محمد حفیظ تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ سعید اجمل کو مستقبل کا کپتان سمجھا جاتا تھا کہ انکے باﺅلنگ ایکشن پر اعتراض کر دیا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ باﺅلر کا ایکشن ایک خاص معیار پر پورا اُترنا چاہئے لیکن اس کیلئے کھلاڑی کو اپنے کیرئر کے عروج پر چیک کرنا مناسب نہیں ہو سکتا۔ ایسے ٹیسٹ کسی بھی کھلاڑی کے کیرئیر کی ابتدا میں ہونے چاہئیں۔ جس طرح سے سعید اجمل اور محمد حفیظ کی باﺅلنگ پر ان کے کیرئیر کے جس حصے میں پابندی لگائی گئی اس سے کچھ حلقوں کی رائے ہے کہ یہ پاکستان کی کامیابیوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ یہ معاملہ کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کے سامنے اٹھانا چاہئے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024