موجودہ ماحول میں مذاکرات نہیں چل سکتے: عارف علوی

09 دسمبر 2014

پشاور (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں مذاکرات نہیں چل سکتے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ جب نعشیں گر رہی ہوں تو مذاکرات نہیں ہوتے۔ عمران نے ورکرز کو پُرامن رکھا لیکن حالات بتدریج خراب ہو رہے ہیں، حکومت نعشیں گرانے کے بعد الٹا پی ٹی آئی کو ہی مورد الزام ٹھہرا رہی ہے۔ حکومت کو پتہ ہونا چاہئے کہ جمہوریت اور غنڈہ گردی میں فرق ہوتا ہے۔
عارف علوی