فائرنگ کرنیوالے کی شناخت ندیم مغل کے نام سے کی گئی دوسرا شاہد بٹ ہے، نجی ٹی وی

09 دسمبر 2014

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ندیم مغل کے نام سے کی گئی ہے۔ ندیم مغل کے ساتھ ویڈیو میںنظر آنے والا دوسرا شخص شاہد بٹ ہے۔ ندیم مغل بلال چوک سمن آباد کا رہائشی ہے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اسے گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے لائیں گے جس کے بعد بے نقاب ہوگا کہ اس کا تعلق کس جماعت سے ہے اور اسے کس نے بھیجا تھا۔

ندیم مغل