ٹریفک پولیس عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے: طیب حفیظ چیمہ

09 دسمبر 2014

لاہور (نامہ نگار) چےف ٹرےفک آفےسر لاہور طےب حفےظ چےمہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کےلئے ٹرےفک قوانےن بارے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت پروبیشنر سول سروس آفیسرز کے اےک وفد سے گزشتہ روز سی ٹی او آفس مےں ملاقات مےں سٹی ٹرےفک پولےس کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرےفک پولےس ہمہ وقت عوام کو بہترےن سفری سہولےات فراہم کرنے مےں مصروف عمل ہے۔ ٹرےفک کے بہاﺅ کو برقرار رکھنے کےلئے بےن الاقوامی معےار کے مطابق جدےد ترےن آلات سے استفادہ کےا جا رہا ہے جبکہ شہر میں ٹریفک کے بہاﺅ اور قوانین کی پاسداری کیلئے بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ماہ سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیلئے شروع کی گئی ۔خصوصی مہم کے دوران سٹی ٹریفک پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ 8204، گرین نمبر پلیٹ 119، غیر نمونہ نمبر پلیٹ 14987، بغیر ہیلمٹ 41255 اور رنگدار شیشوں والی 18675 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔