غیر ملکی ائیر لائن سے لاہور پہنچنے والامسافرائیرپورٹ پرگرفتار

09 دسمبر 2014

لاہور (آن لائن) غیر ملکی ائیر لائن سے لاہور پہنچنے والے ایک مسافر کو حساس اداروں نے ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔لاہورایئرپورٹ پر سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ مسافر ملک انجم آفتاب امریکا سے غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے لاہور پہنچا تھا۔اس کا نام ای سی ایل میں شامل تھااوروہ حساس اداروں کو مطلوب تھا۔حساس اداروں نے مسافر کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
مال مقدمہ عدالت میں پیش نہ کرنیوالا اے ایس آئی حوالات میں بند
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج منیر احمد نے قتل کے مقدمہ میں مال مقدمہ عدالت میں پیش نہ کرنے پر اے ایس آئی نذیرکو حوالات میں بند کروا دیا، بعدازاں ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ کی جانب سے عدالت میںپیش ہو کر معافی مانگنے کے بعد آئندہ سماعت 5 جنوری کو مال مقدمہ پیش کرنے کی یقین دہانی کروانے پر اے ایس آئی کو رہائی ملی۔ استغاثہ کے مطابق عدالت میں زیر سماعت مقدمہ نمبر 411/11 بجرم 302 میں عدالت نے مال مقدمہ پیش کرنے کا حکم دے رکھے تاہم گزشتہ روز پیش ہونے والا مذکورہ پولیس اہلکار مال مقدمہ پیش نہ کر سکا۔
2 ایس ایچ اوز اورایک اے ایس آئی معطل
لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے ناقص کارکردگی اور رشوت لینے کا الزام درست ثابت ہونے پر دو تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ایک اے ایس آئی کو معطل کر کے پولیس لائن بھجوا دیا ہے۔ تھانہ نواب ٹاﺅن کے ایس ایچ او انسپکٹر آصف خان اور اے ایس آئی گھمن خان کو معطل کر دیا ۔
۔جبکہ تھانہ مزنگ کے ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر زاہد پہلوان کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہےں۔