سروسز ہسپتال میں مریضوں سے پارکنگ فیس پر اوور چارجنگ کرنیوالے ٹھیکیدار کو جرمانہ
لاہور (نیوز رپورٹر) ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے مریضوں سے پارکنگ فیس پر اوور چارچنگ کرنے پر ٹھیکیدار کو جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ پارکنگ سٹینڈ والوں کو غریب مریضوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہسپتال میں پارکنگ سٹینڈز پر ریٹس لسٹوں کو 24 گھنٹوں میں نمایاں جگہ پر آوایزں کیا جائے ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور: نومبر میں 87 گینگز کے 237 ممبران گرفتار کئے گئے
لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس نے گزشتہ نومبرکے دوران 87 گینگز کے 237 ممبران کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف مختلف نوعیت کے 340 مقدمات ٹریس ہوئے۔ ان گینگز سے1 کروڑ61لاکھ روپےس ے زائدمال برآمد کےا ہے 746 اشتہاری اور1497عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہداےت پر پولیس نے ماہ نومبر مےں ناجائزاسلحہ کے445 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے7 کلاشنکوف، 14 رائفلیں، 16بندوقیں، 385 ریوالورز و پسٹلز، 1 کاربین، 11خنجر اور 2620 گولیاں برآمد کیں ۔