پی آر او ٹو سی سی پی او سید نایاب آج پولیس ٹریننگ کالج راولپنڈی میں لیکچر دیں گے

09 دسمبر 2014

لاہور (نامہ نگار) سی سی پی او لاہور کے پی آر او ٹوسید نایاب حیدر سہالہ پولیس ٹریننگ کالج راولپنڈی میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے جاری اپر کورس میں شرکت کرنے والے سب انسپکٹرز کو آج میڈیا مینجمنٹ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیں گے ۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے سی سی پی او لاہور کے پی آر او سید نایاب حیدر کا نام خصوصی طور پر منتخب کیا گیا ہے۔