سبزہ زار: سنگین وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 2 ملزم گرفتار

09 دسمبر 2014
سبزہ زار: سنگین وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 2 ملزم گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر) سبزہ زار پولیس نے ڈ کیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث الطاف حسین عرف تاسو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 02 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، پسٹل اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سبزہ زار سرکل عمران کرامت کی سربراہی میں ایس ایچ او سبزہ زار عاطف ذوالفقار و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ڈکیتی کی متعد د وارداتوں میں ملوث الطاف حسین عرف تاسو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 02 ملزمان الطاف عرف تاسو اور عبدالمجید عرف مجیدا کو گرفتار کر لیا۔