جیل روڈ: ون ویلنگ کرتے 2 نوجوان گر کر شدید زخمی
لاہور (نامہ نگار) جیل روڈ پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے دو نوجوان گر کر شدید زخمی ہو گئے ہےں۔ بتایا جاتا ہے کہ شالیمار کا رہائشی وسیم اپنے دوست کے ہمراہ جیل روڈ پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کر رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں دونوں نےچے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔