لاکھوں کا سمگل شدہ غیر ملکی کپڑا‘ گاڑی برآمد

09 دسمبر 2014
لاکھوں کا سمگل شدہ غیر ملکی کپڑا‘ گاڑی برآمد

لاہور (خبر نگار) کسٹم انٹیلی جنس لاہور نے گزشتہ روز دو مختلف کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ غیر ملکی کپڑا اور گاڑی پکڑ لی۔ کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کی اطلاع پر شادمان میں چھاپہ مار کر ایک مزدا میں سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا پکڑ لیا۔ کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق کپڑا تائیوان، کوریا اور جاپان سے سمگل کر کے پاکستان لایا گیا تھا اور فروخت کے لئے شادمان مارکیٹ لایا جا رہا تھا۔ کپڑا کی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے ہے۔