گھر اور جنرل سٹور میں آتشزدگی‘ لاکوں کا سامان تباہ

09 دسمبر 2014
گھر اور جنرل سٹور میں آتشزدگی‘ لاکوں کا سامان تباہ

لاہور (نامہ نگار) شہر میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ نواںکوٹ میں جعفر کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ ہنجروال میں ایک جنرل سٹور میں یو پی ایس میں آگ لگنے کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔