رومانیہ نے افغانستان آپریشنز میں حصہ لینے والے کتے کی حفاظت کیلئے قانون میں ترمیم کرلی
بخاریسٹ (اے ایف پی) رومانیہ نے افغانستان میں دلیرانہ خدمات پیش کرنے کے باعث ہیرو بن جانے والے ریٹائرڈ کتے کو بچانے کیلئے قانون میں ترمیم کر دی۔ 5سالہ میکس نے افغانستان میں دو مشنز میں شرکت کی۔ کتے کے حق میں ایک آن لائن مہم چلائی گئی جس پر 27ہزار افراد نے دستخط کئے۔ رومانیہ کے قانون میں ریٹائر ہونیوالے کتوں کی حفاظت کیلئے کوئی شق نہیں تھی اور انہیں چھوڑ دیا جاتا تھا۔