نجی ہسپتال پر چھاپہ‘ عطائی گرفتار زائد المیعاد ناقص ادویات برآمد
لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہور کےپٹن (ر) محمد عثمان کی ہداےت پر ڈی او (مانےٹرنگ اےنڈ انکوائری) امےن اکبر چوپڑا کی سربراہی مےں ضلعی انتظامےہ کی ٹےم نے چاہ مےراں مےں واقع نور ہسپتال پر چھا پہ مارا۔ ہسپتال کو عطائی ڈاکٹر چلا رہا تھا۔ ضلعی انتظامےہ کی ٹےم نے کارروائی کے دوران ہسپتال سے بھاری مقدار مےں زائد المیعاد، غےر رجسٹرڈ اور غےر معےاری ادوےات برآمد کر کے اپنے قبضہ مےں لے لےں۔ ضلعی انتظامےہ کی ٹےم نے کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کو سےل کر دےا اور موقع پر موجود عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کروا دےا ہے۔