خاتون سمیت 2 افراد کا اقدام خودکشی
لاہور (نامہ نگار) شہر میں مختلف وجوہات پر ایک خاتون سمیت دو افراد خودکشی کی کوشش مےں ہسپتال پہنچ گئے۔ غازی آباد میں عائشہ نے شوہر سے جھگڑ ے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاںکھا لیں جبکہ سمن آباد میں کوئی کام کاج نہ کرنے پر والدےن کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر جواں سالہ ندیم نے زہریلا کیمیکل پی لیا۔ ہسپتال میں ندےم کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔