سپریم کورٹ، سینئر وکیل ڈاکٹر عبدالباسط کا لائسنس بحال، فریقین کو نوٹس جاری

09 دسمبر 2014

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)  سپریم کورٹ  نے سینئر وکیل ڈاکٹر عبدالباسط  کا معطل شدہ لائسنس  دوبارہ  بحال کر دیا۔ جسٹس اعجاز احمد  چودھری کی سربراہی میں تین رکنی  بنچ نے سماعت کی۔ ڈاکٹر عبدالباسط  کی وکالت کا لائسنس  لاہور ہائیکورٹ  نے معطل کیا تھا جس کیخلاف  انہوں نے سپریم کورٹ  میں اپیل دائر کی۔ عدالت عظمیٰ  نے ڈاکٹر عبدالباسط  کا لائسنس  دوبارہ بحال  کرتے ہوئے فریقین  کو نوٹسز جاری کر دئیے اور سماعت  جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔