جرمنی کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر مائیکل آج پاکستان آئیں گے

09 دسمبر 2014

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) جرمنی کے خصوصی نمائندے برائے  پاکستان اور افغانستان  ڈاکٹر مائیکل کاخ ایک روزہ دورے کیلئے آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ڈاکٹر مائیکل پاکستان میں سیاسی اور عسکری لیڈر شپ سے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال دہشت گردی کیخلاف جنگ اور دوسرے علاقائی معاملات  پر تبادلہ خیال کریں گے۔