ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی ضمانتوں کیخلاف درخواست خارج کر دی

09 دسمبر 2014

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے  عوامی تحریک کے کارکنوں کی ضمانتوں کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔  ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خرم خان نے موقف اختیار کیا کہ عوامی تحریک کے کارکنوں نے اکتوبر میں میانوالی کے نواحی گائوں میں سانحہ ماڈل ٹائون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر ان کو یرغمال بنایا اور گاڑیوں کے شیشے توڑدئیے۔  ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے، ملزموں کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا میانوالی میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف پولیس نے جھوٹا اور سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا  گیا ہے۔