افغان صدر پاکستان کے غلام اور اسلامی و افغانی روایات سے نابلد ہیں: کالعدم تحریک طالبان

09 دسمبر 2014

پشاور /اسلام آباد (آئی این پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے  افغانستان کی حکومت کی طرف سے  ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر عبد اللطیف  محسود کو تین ساتھیوں  سمیت  پاکستان کے حوالے کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس سے ثابت  ہوگیا ہے کہ  نیا  افغان صدر   پاکستان کا غلام  اور اسلامی و  افغانی روایات سے نابلد ہے۔ یہ فیصلہ کرکے نئے افغان صدر نے   افغان قوم کی خودداری اور غیرت کی تاریخ میں  ایک شرمناک باب کا اضافہ کیا ہے۔ پیر کو میڈیا کو جاری بیان میں ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی  نے کہا کہ ایسے اقدامات سے امن نہیں ہوسکتا۔ بعض طاقتیں چاہتی ہیں کہ  افغانستان میں ہمیشہ بدامنی اور عدم استحکام کی  فضا قائم رہے‘ ترجمان نے کہا کہ کمانڈر لطیف محسودکی حوالگی اور  اس   سے پہلے تحریک کے ایک اور  رہنما اکرام مہمند کی حوالگی سے ہماری دل  دکھی  اور حوصلے بلند ہیں ‘ ہم خطے سے شر کے خاتمے  تک اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔