کشمور: گڈو تھرمل پاور ہائوس پراجیکٹ میں کام کرنے والا چینی باشندہ پراسرار طور پر ہلاک

09 دسمبر 2014

کشمور (ایجنسیاں) کشمور گڈو تھرمل پاور ہائوس پراجیکٹ پر کام کرنے والا چینی شہری اپنے کوارٹر میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا جس کی نعش دروازہ توڑ کر نکال لی گئی اور نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال کشمور پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی گئی۔ ایس ایس پی کشمور عمر اجمل کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق چینی شہری کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔