گلگت بلتستان اسمبلی، تدارک منشیات کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

09 دسمبر 2014

گلگت (آئی این پی) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے تدارک منشیات کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ گذشتہ روز مشترکہ قرارداد ایوان میں پیش کرتے ہوئے عبدالحمید خان نے کہا  گلگت بلتستان میں مختلف اطراف سے ممنوعہ اشیائے منشیات کی غیر قانونی ترسیل‘ تجارت اور استعمال میں تیزی کیساتھ اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل بطور خاص متاثر ہورہی ہے اور اس کے منفی رجحانات بھی پیدا ہورہے ہیں۔