سٹاک مارکیٹوں میں مندا‘ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 138 پوائنٹس کی کمی
کراچی+ لاہور(سٹاف رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 138.45 پوائنٹس کی کمی سے 32010.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 18 کروڑ 68 لاکھ 88 ہزار 50 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 75 کروڑ 60 لاکھ 9 ہزار 897 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 73 کھرب 55 ارب 90 کروڑ 72 لاکھ 21 ہزار 305 روپے سے کم ہو کر 73 کھرب 37 ارب 35 لاکھ 8 ہزار 684 روپے رہ گیا۔ ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میںسوموار کے روزملاجلا رجحان رہا - مجموعی طور پر 101 کمپنیوںکے حصص میں کاروبارہوا۔ 18کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 19کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ64کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس 0.74 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5810.19 پربندہوا ۔مارکیٹ میں کل 25 لاکھ 36 ہزار 750حصص کا کاروبار ہو ا ۔