عدم ادائیگی‘ ڈیزل کی کھپت کم ہونے سے پی ایس او کو مشکلات
کراچی (آن لائن)ادائیگیاں نہ ہونے ، ڈیزل کی کھپت کم ہونے سے بھی پی ایس او کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ،فرنس آئل منگوانے میں پی ایس او کو مشکلات کاسامنا ہے ۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کے خطرات سر پر منڈلانے لگے ۔ ترجمان پی ایس او مریم شاہ کے مطابق تیل کمپنی کو فرنس آئل کی درآمد کے لئے کمپنی کو ایل سی کھولنے میں مشکلات درپیش ہیں ۔