مالیاتی ایوارڈ کا ششماہی جائزہ اجلاس‘ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے پر اتفاق
اسلام آباد(آئی این پی) مالی سال 2013-14ء کے دوران ساتویں قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت قومی محاصل کے قابل تقسیم پول سے صوبہ پنجاب کو 637 ارب روپے‘ صوبہ سندھ 302 ارب‘ صوبہ خیبر پی کے 202 ارب جبکہ بلوچستان کو 123 ارب روپے فراہم کئے گئے رائلٹی کی مد میں صوبہ پنجاب کو 8.8 ارب‘ سندھ 82.6 ارب‘ خیبر پی کے29.97 ارب جبکہ بلوچستان کو 14.9 ارب روپے اضافی فراہم کئے گئے۔