دہلی میں ’اوبر ٹیکسی سروس‘ پر پابندی ،وزیر داخلہ راج ناتھ کی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ
کولکتہ (بی بی سی) دہلی انتظامیہ نے ٹیکسی کی بکنگ کی بین الاقوامی سروس ’اوبر‘ پر پابندی لگا دی ہے۔ پابندی خاتون مسافر کے ساتھ ریپ کا الزام لگنے کے بعد لگائی گئی ہے۔ واقعہ کیخلاف وزیر داخلہ راج ناتھ کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ ہوا۔