اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل، 17 مارچ کو الیکشن کا اعلان

09 دسمبر 2014

مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی پارلیمنٹ توڑ دی گئی اور 17 مارچ کو الیکشن کا اعلان کر دیا گیا۔ کینسینٹ توڑنے کا اعلان ارکان نے خود کیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے اتحاد میں اختلافات کے باعث پارلیمنٹ توڑی گئی۔