افغانستان : پولیس ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملہ،5 ہلاک:13 برس بعد نیٹو کا کمانڈ سنٹر بند

09 دسمبر 2014

کابل (رائٹرز/بی بی سی) افغان صوبے قندھار میں یونیفارم میں ملبوس طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملہ کر دیا اور 3 طالبان نے فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار اور 14 راہگیر مارے گئے۔ کابل ائرپورٹ پر امریکی سربراہی میں نیٹو فورسز کا کمبیٹ کمانڈ سنٹر 13 سال بعد بند کر دیا گیا اور ایک تقریب میں نیٹو فورسز کا جھنڈا اتار دیا گیا۔ 31 دسمبر کو افغانستان سے نیٹو فورسز کا جنگجو مشن ختم ہو رہا ہے۔