جدہ: پاکستانی سکول کی عمارت خالی کرانے کی اطلاع، وفد کی قونصل جنرل سے ملاقات
جدہ ( نمائندہ خصوصی ) جدہ میں پاکستانی سکول کی عمارت کو خالی کرائے جانے والی اطلاعات پر معروف پاکستانیوں نے قونصل جنرل آفتاب کھوکھر سے ملاقات کی اور اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اپیل کی کہ وہ اس اقدام کو ملتوی کردیں۔ وفد میں مسعود احمد پوری، چوہدری جعفرحسین، چوہدری محمد اکرم اور دیگر شامل تھے ۔