بدعنوانی ایران کیلئے بڑا خطرہ ہے: حسن روحانی

09 دسمبر 2014

تہران (بی بی سی+اے ایف پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ بدعنوانی ایران کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ تہران میں کانفرنس کے مندوبین کو بتایا کہ بدعنوانی اور اسکے پھیلاؤ کا مطلب ہے کہ اسلامی انقلاب کی بنیادیں خطرے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کا مقصد ملک سے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ تھا۔حسن روحانی کے مطابق: ’ملک میں بدعنوانی کی بڑی وجہ اجارہ داری ہے اور ہمیں اس کے خلاف ہر صورت میں لڑنا ہو گا۔‘ایسی کوئی بھی چیز جس کا مقابلہ نہ ہو یا جس کی مینیجمنٹ میں اجارہ داری ہو، اس میں خامیاں ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام پر عائد کی جانے والی پابندیاں بھی ایران میں بدعنوانی کی ایک بڑی وجہ ہیں۔ ان پابندیوں کی وجہ سے سرکاری اہلکار اور مختلف کمپنیوں کے مینیجر رشوتیں لیتے ہیں۔ایران میں اگست سنہ 2013 سے قائم ہونے والی صدر حسن روحانی کی حکومت میں بدعنوانی کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔خیال رہے کہ ایران کا شمار دنیا کے بدعنوان ترین ممالک میں ہوتا ہے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے 2014 کے انڈیکس کے مطابق ایران کا بدعنوان ممالک میں 136 واں نمبر ہے۔