کراچی: سپر ہائی وے پر 2گاڑیوں میں تصادم، 5افراد جاں بحق

09 دسمبر 2014

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپر ہائی وے پر معمار چوک کے قریب گزشتہ شام دو گاڑیوں کے تصادم میں 5افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔ مرنیوالوں کی نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد سپر ہائی وے پر ٹریفک جام ہو گیا۔