بلوچستان حکومت لرز رہی ہے لیکن گرے گی نہیں: ڈاکٹر مالک

09 دسمبر 2014

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے کی مخلوط حکومت لرز ضرور رہی ہے لیکن گرے گی نہیں۔ امن و امان کی صورتحال مثالی نہیں لیکن بہتری ضرور آئی ہے۔