جنوبی افریقہ کے آرمی چیف کی جنرل راحیل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

09 دسمبر 2014

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور دونوں ملکوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، اور دہشت گردی کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مبارکباد دی۔